چهارشنبه 19/مارس/2025

یہودی شرپسندوں‌ نے ایک فلسطینی شہری کی قیمتی گاڑی نذر آتش کر دی

جمعہ 19-فروری-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کفر مالک میں ‘کسارہ حجارہ’ کےمقام پر یہودی آباد کاروں‌نے ایک فلسطینی شہری کی گاڑی تیل چھڑک کر نذر آتش کرڈالی۔

ایک فلسطینی شہری ایاد ابو شیخہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار یہودی آباد کاروں‌نے اس کی گاڑی پر حملہ کرکے اس کی توڑپھوڑ کی اور اس کے بعد اسے آگ لگا دی۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی مال برداری کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ اسے اس وقت نذرآتش کیا گیاجب قریب کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

ابو شیخہ کا کہنا تھا کہ نذرآتش کی گئی گاڑی کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ کسارہ الحجارہ میں یہودی آباد کاروں کے حملے روز کا معمول ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہودی آباد کاروں‌کی طرف سے انہیں یہ علاقہ جبرا خالی کرانے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔

کفر مالک گائوں‌میں‌یہودی آباد کاروں کے حملوں میں قابض فوج کی طرف سے یہودیوں کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

گذشتہ دسمبر میں یہودی مسلح یہودی آباد کاروں نے پولیس کے تفتیشی کتوں کے ہمراہ یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر حملہ کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی