چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کو کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ

بدھ 17-فروری-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مزاحمتی قوتوں‌ نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں ‌عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں کرونا ویکسین پہنچانے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے تاکہ اسرائیل غزہ کو ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ اس بیان میں فلسطینی مزاحمتی جماعتوں‌نے عالمی برادری بالخصوص عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ غزہ کی پٹی کو کرونا  ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غزہ کی پٹی میں ایک مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے قومی مسائل اور کرونا کی وبا اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کو کرونا ویکسین کی فراہمی پر پابندی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فلسطینی قوتوں پر زور دیا کہ وہ قومی اصولوں کی بنیاد پر اپنی صفوں میں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوں۔

اجلاس میں مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں، مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی صہیونی سازشوں اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے مجرمانہ صہیونی عزائم کی مذمت کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی