فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 5 مریض دم توڑ گئے جبکہ 1048 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے 915 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔
خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں کرونا کے تین اور بیت المقدس میں دو مریض چل بسے۔ فوت ہونے والوں میں ایک تعلق رام اللہ، ایک کا الخلیل اور ایک شہری کا سلفیت سے ہے جب کہ دو مریض بیت المقدس شہر سے وفات پاگئے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران القدس اس کےا طراف میں کرونا کے مزید 18، الخلیل میں 136، سلفیت میں 75، جنین میں 62، نابلس میں 90، بیت لحم میں 94، طوباس میں 17، اریحا میں 18، طولکرم میں 33، رام اللہ اور البیرہ میں 191، قلقیلیہ میں 27، القدس شہر میں 208 اور غزہ میں 79 کیسز کی تصدیق کی گئی۔
وزارت صحت کے مطابق فلسطین میںکرونا سے صحت ہونے کا تناسب 93 اعشاریہ 3 فی صد، فعال کیسز 5 اعشاریہ 6 فی صد اور اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد ہیں۔