جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے 1000 درخت کاٹ ڈالے، شہری کی گاڑی چھین لی

منگل 16-فروری-2021

یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے کیے۔ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں فلسطینی شہریوں کی املاک پرحملوں کے دوران ایک ہزار کے قریب قیمتی اور پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے اس کی گاڑی چھین لی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ طوباس میں عینون کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی اراضی میں فلسطینیوں کے خیموں کی تصاویر بنائیں اور وہاں پر موجود ایک ہزار کے قریب پودے کاٹ ڈالے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ یہ پودے دس روز قبل لگائے گئے تھے۔ ادھر ایک دوسرے سیاق میں ایک مقامی شہری محمد ساطی دراغمہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے وادی اردن سے ان کی گاڑی چوری چھین لی۔

مختصر لنک:

کاپی