شنبه 10/می/2025

مسجد اقصیٰ ‌پر دھاوے مقدس مقام کو یہودیانے کی صہیونی پالیسی کا نفاذ ہے

منگل 16-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں ‌کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں ‌شدت کا مقصد نئے خطرناک اسٹیٹس کو کو مسلط کرنا اور مقدس مقام کو یہودیانے کی حکومتی پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حالیہ ایام میں یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ صہیونی حکومت اور اس کے دیگر ریاستی ادارے مسجد اقصیٰ پر یہودی شرپسندوں کے اشتعال انگیزی دھاووں میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بالعموم عالم اسلام بالخصوص عرب ممالک کی مجرمانہ لاپرواہی کے دوران پوری دنیا میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پرحملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مسجد اقصیٰ بھی یہودی شرپسندوں کے حملوں ‌کا ہدف ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے تشخص کو درپیش خطرات میں مسلسل اضافہ قومی اور سرکاری سطح پر مسلم اقوام کے متحرک ہونے کا تقاضا کرتا اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی