شنبه 10/می/2025

خلیجی ممالک کے یہودیوں‌ کی نمائندہ تنظیم قائم، حماس کی شدید تنقید

منگل 16-فروری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے اس اعلان کو مسترد کردیا ہے جس میں ‌کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ان ممالک میں قیام پذیر یہودیوں‌ کی نمائندہ تنظیم قائم کی جا رہی ہے۔

حماس کے بیرون ملک مقیم شعبہ اطلاعات کے انچار رافت مرہ نے ایک بیان میں‌کہا کہ خلیجی ممالک میں یہودی تنظیم کے قیام سے خطے میں صہیونی توسیع پسندی ، اثرو نفوذ، سیکیورٹی اور سماجی بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں یہودی تنظیم کا قیام صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے شکست خوردہ فیصلے میں ایک اور شکست ہے اور اس کے نتیجے میں قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کو غیرمعمولی نقصان پہنچے گا۔

رافت مرہ نے کہا کہ خلیجی عرب ممالک میں یہودی تنظیم کے قیام کے لیے جو جواز اور دلائل پیش کیے جا رہے ہیں وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ خطے میں صہیونیوں‌ کا تخریبی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی