جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل ‘عوفر’ میں ‌آج سے احتجاجی اقدامات کا اعلان

پیر 15-فروری-2021

اسرائیل کی ‘عوفر’ جیل میں پابند سلاسل فلسطینیوں ‌نے آج سوموار سے قیدیوں کی مسلسل تفتیش اور ان پر بڑھتے تشدد کے خلاف احتجاجی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اقدامات میں قیدی بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس کے بعد بہ تدریج دیگر اقدامات کیے جائیں گے تا ہم یہ اقدامات اسرائیلی جیل انتظامیہ کے طرز عمل پر منحصر ہیں۔ اگر قیدیوں پر تشدد اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاجی اقدامات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق قیدیوں کی طرف سے احتجاجی اقدامات کا فیصلہ عوفرجیل کے وارڈ 19 اور 20 میں قیدیوں پر تشدد اور ان کی بار بار تلاشی لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی