قابض صہیونی فوج نے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاندان سے زبردستی اس کا رہائشی شیلٹر اور خیمہ مسمار کرا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے جنوبی الخلیل میں یطا کے مشرق میں خربہ العثلہ کے مقام پر ایک عارضی شیلٹر میں مقیم فلسطینی خاندان سے زبردستی اس کا شیلٹرمسمار کرا دیا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے عمر شنران نامی ایک شہری کو حکم دیا کہ وہ اپنے رہائشی شیلٹر کو مسمار کرے یا وہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کرے۔ اس مکان میں عمر شنران کے خاندان کے 13 افراد مقیم تھے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دبائو اور سخت نتائج کی دھمکیوں کے بعد شنران نے شیلٹر مسمار کردیا۔
گذشتہ جمعہ کو یہودی آبادکاروں کی طرف شے شنران کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ یہ حملہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے الثعلہ کے مقام پر تاریخی غاروں پرقبضے کے لیے کیا گیا۔
مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ کرمئیل نامی یہودی کالونی کے آباد کاروں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں محمود شنران کے گھر اور خاندان پر حملہ کیا اور انہیں الثعلہ کی غاروں کو استعمال کرنےپر وارننگ دی۔