یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ سے متصل باب الرحمہ قبرستان میں داخل ہو کر قبروں کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی جس کو فلسطینی شہریوں نے ناکام بنا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکاروں کا ایک جتھے نے گانوں کی دھن پر ناچتا گاتا باب الرحمہ قبرستان کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
بیت المقدس کے فلسطینی شہری اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں قبرستان میں داخل ہونے والے آبادکاروں کو احاطے سے نکال باہر کرنے میں کامیاب رہے۔
بیت المقدس کا باب الرحمہ قبرستان مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار کے ساتھ موجود ہے۔ اسے تقریبا 1400 سال قبل خلیفہ دوم حضرت عمر ابن الخطاب کے دور میں قائم کیا گیا تھا۔