پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین: 24 گھنٹوں میں کرونا کے نتیجے میں 8 اموات، 665 نئے کیسز

ہفتہ 13-فروری-2021

فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مریض کرونا کے سبب چل بسے ہیں جبکہ 665 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی عرصے کے درمیان 635 افراد کرونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت کے مطابق فلسطین بھر میں کرونا سے صحتیابی کی شرح 93٫5 فی صد ہے جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 5٫4 فی صد ہے۔ کرونا سے فوت ہونے والے افراد کی شرح 1٫1 فی صد بنتی ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں نئے کرونا مریضوں کے سامنے آنے کی تفصیل کچھ یوں ہے: قلقلیہ سے 37، سلفیت سے 80، بیت لحم سے 94، طولکرم سے 33، الخلیل سے 74، رام اللہ اور البریح سے 135، نابلس سے 59، اریحا اور الاغوار سے 7، جنین سے 25، بیت المقدس سے 1، طوباس سے 3 اور غزہ سے 117 کرونا مریض سامنے آئے ہیں۔

کرونا کے موجودہ مریضوں میں سے 56 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 19 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی