اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد صہیونی بلدیہ نے شہر کے شمال میں واقع ‘بسگات زئیو’ یہودی کالونی میں توسیع کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے توسیع پسندانہ منصوبے پر 350 ملین شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت یہودی کالونی میں مزید 900 رہائشی مکانات،تجارتی مرکاز، شمالی اور مغربی بیت المقدس کے درمیان ریلوے پٹڑی کا قیام بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے بسغات زئیو یہودی کالونی سنہ 1967ء کے بعد تعمیر کی تھی۔ اس کالونی کےقیام کے بعد شمال مغربی بیت المقدس کے بہت سے علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ کٹ گیا تھا۔
چند ہفتے قبل اسرائیلی حکومت نے اس کالونی میں ایک بڑا پارک تعمیر کرنے کے لیے 17 دون فلسطینی اراضی غصب کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کا ٹھیکہ اسرائیلی بلدیہ کی ‘موریا’ نامی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے۔