لبنان کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔
لبنانی فوج کے شعبہ ‘مورل گائیڈنس لیڈرشپ’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری 2021ء کو مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 15 منٹ پر اور شام چھ بج کر 10 منٹ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر خود مختاری کے قانون کی خلاف ورزی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو طیارے جنوبی سرحد اور وای البقاع میں کئی کلو میٹر اندر گھس آئے اور دائرے کی شکل میں پرواز کے بعد واپس ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل ازیں منگل کے روز رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دشمن کی دو جنگی کشتیاں لبنان کی بحری حدود میں داخل ہوئیں اور 203 میٹر اندر گھس کر سمندری علاقے میں روشنی کے گولے داغے۔