فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ حال کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی ادارے اور عالمی برادری کرونا ویکسین کی فراہمی میں فلسطینی پناہ گزینوں کو فراموش نہ کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "UNRWA” میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے "کرونا” ویکسین کے عالمی مطالبہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو شامل کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری پر اعتماد کرتا ہوں کہ یہ یقینی بنائیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور پورے خطے میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں سمیت پوری دنیا کے مہاجرین کو ویکسین دستیاب کی جائے گی۔ اس مہلک وبائی بیماری کی کوئی حد نہیں ہے اور نہ ہی یہ امیر اور غریب میں کوئی فرق کرتی یا مہاجرین اور غیر مہاجرین کے مابین کوئی فرق کرتی ہے۔ ہم COVID-19 کو شکست دینے کا واحد راستہ ویکسین کی فراہمی ہے اور یہ کام کسی امتیازی برتائو کے بغیر ہونا چاہیے۔
اس تناظر میں یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے کل منگل کو فلسطینی وزیر صحت وزیر می الکیلہ کی موجودگی میں رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس موقعے پر فلسطینی کی وزارت صحت کو کوویڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی۔
ویکسین موصول ہونے کے بعد لزارینی نے کہا کہ میں نے فلسطینی وزارت صحت کے ذریعہ کوڈ 19 وائرس کے خلاف ویکسین لینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں ‘یو این آر ڈبلیو اے’ میں اپنے تمام ساتھیوں کو یہ ویکسین لینے کی ترغیب دیتا ہوں۔ ویکسین محفوظ ہے اور یہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔