چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں یہودی آباد کار خاتون سنگ باری سے زخمی

بدھ 10-فروری-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں گذشتہ روز فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک یہودی آباد کار خاتون ایک فلسطینی بچہ زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوب مشرقی بیت لحم میں سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوگئی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش گئے جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار خاتون زخمی ہوگئی۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

تقوع کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے ایک نو سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ بچے کے سر میں آنسوگیس کا شیل لگا جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی