قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف علاقوں پر چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کےعلاوہ جنین سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔
بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے مصطفیٰ دمیسہ اور اسلام سبطین کے گھروں پر چھاپے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ صہیونی فوج نے دھیشہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کیمپ کے داخلی راستے پر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران ایک 17 سالہ نوجوان کو پائوں میں گولی لگنے کی وجہ سے زخم آگیا جس کے نتیجے میں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جنین میں اسرائیلی فوج کے خصوصی یونٹ نے قیس حمدان اور نبیل جرار کے گھروں پر چھاپا مارنے اور تلاشی کے بعد دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے حماس کے رہنما خالد الحاج کو ان کے گھر سےحراست میں لے لیا۔
رام اللہ میں صہیونی فوج نے محمد البرغوثی اور ساری البرغوثی کو بھی حراست میں لے لیا۔ جبکہ الخلیل میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا