چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

منگل 9-فروری-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں سوموار کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کفر نعمہ کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ مغربی رام اللہ میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ ان پردھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں نے کفر نعمہ کے مقام پر فلسطینیوں پر سنگ باری کی۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوجیوں‌ نے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم قابض فوج کسی کو گرفتار نہیں کرسکے۔

ادھر کفر نعمہ کے مقام پر  اسرائیلی فوج نے سڑک کی تعمیر کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی اراضی میں کھدائی شروع کی۔

خیال رہے کہ کفر نعمہ گائوں پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی اور ان کی املاک پرآئے روز حملے جاری رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی