اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ اسیر رہ نما اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ حسن یوسف نے کہا ہے کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کسی سیاسی معرکےسے کم نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انتخابات قومی قوتوں میں اتحاد کےساتھ ساتھ ارض فلسطین پر صہیونی دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا موقع ہے۔
جیل سے اپنے پیغام میں انہوں نے حماس کے کارکنوں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات کی فراہمی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو اپنی قیادت کے چنائو کا حق ہے۔ ایک ایسی قیادت کو فلسطینی عوام کے حقوق کی نگہبانی کرسکے۔
الشیخ حسن یوسف نے حماس کے کارکنوں اور حامیوں سے کہا کہ ووٹوں کا اندراج کرائیں۔
حماس کے اسیر رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوم نے اپنے وطن کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ فلسطینیوںکو اپنے ملک میں انتخابات کے انعقاد اور اپنی مرضی کی قیادت کے انتخاب کا حق ہے۔