چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی آبادکاروں کی فلسطینی باغ پر چڑھائی، پھل دار درخت تباہ

پیر 8-فروری-2021

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے قصبے برقین میں موجود زیتون کے ایک باغ پر یہودی آبادکاروں نے حملہ کر کے زیتون کے درجنوں درخت اکھاڑ پھینکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے ایک فلسطینی رہائشی کے باغ پر حملہ کر کے اس کی حفاظتی باڑ توڑ ڈالی اور باغ میں لگائے جانے والے 30 درخت اکھاڑ دئیے۔

فلسطینی شہری کا یہ باغ فلسطینی قصبوں بروقین اور سارتا کے درمیان موجود علاقے الوداعات میں واقع ہے اور اس کے قریب ہی غیر قانونی یہودی بستی بروچین موجود ہے۔

مختصر لنک:

کاپی