جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

پیر 8-فروری-2021

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے زیر سرپرستی یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے دھاوا بول دیا۔

یہودی آبادکار مسجد کے المغاربہ دروازے سے احاطے میں داخل ہوئے اور انہوں نے اقصیٰ کے مشرقی صحن میں اشتعال انگیز انداز میں دورے کئے۔

اسرائیلی پولیس نے آبادکاروں کے حملے کے بعد المغاربہ گیٹ کو بند کر دیا اور علاقے میں موجود متعدد فلسطینی نمازیوں کے شناختی کارڈ قبضے میں لے لئے۔

مسجد اقصیٰ  کو 42 دن کی بندش کے بعد آج پیر کے روز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کی قبلہ اول میں آمد متوقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی