جمعه 09/می/2025

کیا اسرائیلی وزیر دفاع کی سیاسی جماعت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے؟

ہفتہ 6-فروری-2021

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے قد کاٹھ کے بارے میں ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں آئے روز نئے اندازے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

اسرائیل کے ایک تازہ سروے میں وزیر دفاع اور ‘بیلیو وائٹ پارٹی’ کے سربراہ بینی گینٹز کی جماعت کے بارے میں بری خبر سامنے آئی ہے۔ اسرائیل کے "103 FM” ریڈیو کی طرف سے کرائے گئے سروے میں کہا گہا ہے کہ آئندہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت ‘لیکوڈ’ 30 سیٹوں پر متوقع طور پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اس کے بعد ‘یائر لبید’ کی فیوچر’ پارٹی 17 اور گیدعون سائر کی ‘نئی امید’ 15 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

اس سروے رپور‌ٹ میں کہا گیا ہے کہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد جس کی قیادت نفتالی بینٹ کررہا ہے کنیسٹ کی11 سیٹیں اور عرب ارکان 16 میں سے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں ‌گے۔

مذہبی یہودیوں کے گروپ 6، اسرائیل بیتنونا 7 اور میراف میخائلی 6 سیٹوں پرکامیاب حاصل کرسکتی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس سروے میں بینی گینٹز کی جماعت کا کوئی وجود نہیں ملا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینی گینٹز کی جماعت آنے والے انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی