جمعه 15/نوامبر/2024

ووٹ ایک امانت اور ہر شہری کا حق ہے، اس سے دست بردار نہیں ہو سکتے: دویک

جمعرات 4-فروری-2021

فلسطینی پارلیمںٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں کیونکہ ووٹ ایک امانت اور حق ہے جسے دست بردار نہیں ہوا جاسکتا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شہریوں پر زور دیتا ہوں ‌کہ وہ الیکشن سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں، یہ ہر شہری کے پاس امانت بھی ہے اور ووٹ کا استعمال اس کا حق بھی ہے۔

ڈاکٹر عزیز الدویک نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں تبدیلی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے وٹوں کی رجسٹریشن کرائیں۔

انہوں نے فلسطینی خاندانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ان بچوں‌ کے ووٹ کا اندراج کروائیں جن کے ووٹ کا اندراج نہیں کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کو ووٹ کے اندراج کی رضاکارانہ طور پر اہمیت کا احساس دلایا جائے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کل بدھ کے روز بتایا کہ الخلیل میں 4 لاکھ 23 ہزار شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں جن میں سے صرف 3 لاکھ 11 ہزار افراد کے ووٹوں کا اندراج ہوا ہے۔ 27 فی صد کا اندراج باقی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی