سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے مسلسل ایک سال سات ماہ قید رہنے والے ایک اردنی شہری کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔ اردنی شہری پر نہ تو کوئی الزام عاید کیا گیا اور نہ اس پر مقدمہ چلایا گیا۔ اسے بغیر کسی جرم کے مسلسل ڈیڑھ سال تک قید میں رکھا گیا۔
قدس پریس کے مطابق ابراہیم باس رہائی کے بعد عمان پہنچ گئےہیں۔ ابراہیم باجس کو پانچ جولائی 2019ء کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اسے بغیر کسی الزام کے غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا جہاں پر بدترین جسمانی تشدد کیا اور ذینی ٹارچر کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نےدو سال قبل ملک گیر کریک ڈائون کے دوران 61 اردنی اور فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق اوران کے لیے فنڈنگ کے الزام عاید کیے گئے۔