چهارشنبه 30/آوریل/2025

رفح گذرگاہ دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

اتوار 31-جنوری-2021

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ’رفح’ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے چار روز تک کھول دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رفح بارڈ محصور علاقے غزہ کی پٹی کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطے کو واحد راستہ ہے جو مصر کی سرحد سے متصل ہے۔

غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ رفح گذرگاہ کو آئندہ جمعرات تک دو طرفہ آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کے کرونا طبی معائنے اور دیگر تفصیلات کے بارے میں آج اتوار کے روز آگاہ کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس مارچ کے بعد رفح گذرگاہ کرونا وبا کی وجہ سے دو طرفہ آمدو رفت کے لیے بند رہی ہے تاہم انتہائی ناگزیر کیسز میں انسانی بنیادوں پر اس گذرگاہ کو کھولا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی