جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اتوار 31-جنوری-2021

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ‘غوش عتصیون’ چوک کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کی طرف سے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارنے کے بعد یہ من گھڑت کہانی تیار کی گئی کہ اس نے فوجیوں اور آباد کاروں پرچاقو سےحملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
بیت لحم میں ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے بیت لحم میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق عتصیون چوک کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔

صہیونی فوج نے حسب معمول فلسطینی نوجوان کے قتل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘غوش عتصیون’ یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم فوج نے کارروائی کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی