رام اللہ کے گاؤں قبیہ سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ فلسطینی قیدی خالد غیدان کو کرونا واءرس میں مبتلا ہونے کے نتیجے میں صحت کی مشکل صورت حال کا سامنا ہے اور رامون جیل میں نظر بندی کی وجہ سے انکی حالت مزید بگڑ رہی ہے۔
فلسطینی قیدی سوسائٹی کے مطابق رامون جیل انتظامیہ نے کئی دن قبل قیدی غیدان کو سوروکا اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی کے باوجود چند گھنٹے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔
اسپتال سے واپسی کے بعد ، اسرائیلی جیلروں نے اسے اپنے سیل میں صرف آکسیجن سلنڈر فراہم کیا تاکہ وہ سانس لے سکے۔