اسرائیل نے کرونا وائرس کی 5 ہزار خوراکیں فلسطین منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطین کے لیے کورونا ویکسین دئیے جانے کا یہ اعلان اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینزز کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے فلسطینیوں کو ویکسین کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی باشندے اسرائیل کی شدو مد سے جاری ویکسی نیشن مہم سے بہت پیچھے ہیں۔ فلسطین کو ابھی تک کوئی ویکسین نہیں ملی۔
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او )نےمقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے علاقے میں رہائش پذیراسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین روا رکھے جانے والے فرق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپوں اور اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں فلسطینیوں کی بہبود کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی میں طے پانے والے عبوری امن معاہدوں کے تحت وہ فلسطینیوں کا ذمہ دار نہیں نیز یہ کہ اسے کسی بھی معاملے میں مدد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔