چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین اور اسرائیل کا ایک دوسرے کو ویزہ فری سروس دینے پر اتفاق

جمعہ 29-جنوری-2021

نام نہاد امن معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے خلیجی ریاست بحرین نے قابض اسرائیل کو ایک نئی سہولت دیتے ہوئے صہیونیوں کو بغیر ویزہ کے بحرین کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف صہیونی ریاست نے بھی بحرینیوں کو ویزہ فری سفری سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ اسرائیل، جمہوریہ اٹلی اور ہنگری کے  ایسے شہری جن کے پاس خصوصی پاسپورٹ یا سفارتی پاسپورٹ ہوں گے انہیں الگ سے بحرین کا ویزہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ بحرین کے ویزے کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت بحرین اور دوست ممالک کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدوں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سفری سہولیات دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ بحرین نے 15 ستمبر 2020ء کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی