یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں ‘موبائل مسجد’ کو ہٹانے کا حکم

منگل 26-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں الجیب کے مقام پر ‘کاروان ٹریلر’ میں بنائی گئی ایک موبائل مسجد کو وہاں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ یہ مسجد الجیب کالونی کے فلسطینی مسلمانوں نے چند روز قبل تیار کی تھی۔ یہ ایک موبائل مسجد ہے جسے پہیوں کی مدد سے ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے الجیب کے فلسطینیوں ‌کو زبردستی موبائل مسجد وہاں‌سے ہٹانے پر مجبور کیا۔

خیال رہے کہ شمال مغربی  بیت المقدس کی الجیب کالونی کو اسرائیلی فوج کی طرف سے سنگین نوعیت کی ناکہ بندی کا سامنا ہے۔ الجیب تزویراتی اہمیت کا حامل اہم مقام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے الجیب کے فلسطینی باشندوں کو وہاں سے ھجرت پرمجبور کرنےکے لیے ان پر طرح طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں۔ الجیب کے اطراف میں صہیونی حکام نے نسلی دیوار بھی تعمیر کررکھی ہے۔

الجیب کا رقبہ 9000 دونم ہے جس میں سے 4500 دونم اسرائیلی فوج نے ‘گیوات زئیو’ یہودی کالونی، شاہراہ تل ابیب القدس اور شمال مغربی شاہراہ کے لیے غصب کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ الجیب کالونی کا 400 دونم کا رقبہ ‘گبعون’ یہودی کالونی کے لیے غصب کر لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی