جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں پر دھاوے کے دوران یہودی آباد کار زخمی

منگل 26-جنوری-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام  پر گذشتہ روز یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے دھاوا بولا جس پر فلسطینی شہریوں نے مزاحمت کی۔ فلسطینیوں کی مزاحمت اور جوابی کارروائی کے دوران ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی نابلس میں عراق بورین کے مقام پر فلسطینیوں کے تشدد سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار’ھاربراکھا’ یہودی کالونی کے باہر کھیل کود میں مصروف تھے کہ فلسطینیوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے ایک آباد کار زخمی ہوا۔ زخمی آباد کار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھراسرائیلی فوج نے کل سوموار کو عراق بورین کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عرق بورین کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل سیل کردیئے اور اس کے بعد تفتیشی کتوں کے ہمراہ فلسطینیوں‌کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کی آڑ میں قابض فوج کے دھاووں کے خلاف فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی 20 گاڑیاں عراق بورین میں داخل ہوگئیں۔

مختصر لنک:

کاپی