پنج شنبه 01/می/2025

کیسان گاوں میں صہیونی آبادکار کاروں کا فلسطینی چرواہوں پر حملہ

منگل 26-جنوری-2021

انتہا پسند صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے بیت لحم کے مشرق میں کیسان گاوں میں سوموار کے روز فلسطینی چرواہوں اور انکے جانوروں  پر وحشیانہ حملہ کیا  ۔

گاوں کے چیف احمد غزال نے کہا کہ غیرقانونی صہیونی آبادکار ایبیی حنحل سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں نے کیسان گاوں سے تعلق رکھنے والے چرواہوں کے ایک گروپ پر  پتھراو کیا جس سے ایک چرواہا زخمی ہو گیا۔

غزال نے مزید کہا کہ آبادکاروں نے چرواہوں کے کتوں نے بھی چرواہوں اور انکے جانوروں پر حملہ کیا جس سے انکی چند بھیڑیں زخمی ہو گءیں۔

حال ہی میں کیسان میں فلسطینی چرواہوں اور کسانوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کے مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے اور انہوں نے گاوں کے آس پاس کی وسیع زمین پر قبضہ کیا ہے۔ قابض صہیونی فوجیوں نے گاوں میں متعدد مکانوں زرعی زمینوں اور املاک کو گءی بار تباہ کیا ہے۔

ایک اور واقعے میں ایک صہیونی آبادکارنے حملے یا تخریب کاری کی نیت سے نابلس میں عراق بورین گاوں میں گھسنے کی کوشش کی جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے تشدد سے وہ زخمی ہو گیا۔

تاہم صہیونی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی ھار براکہ سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکار  پر جب حملہ کیا گیا اس وقت وہ عراق بورین گاوں کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں ، مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں اور چوکیوں سے آبادکاروں   نے فلسطینی شہریوں ، گھروں ، کاروں ، زمینوں وغیرہ کے خلاف مختلف دہشت گردی کے حملے اور جرائم کیے۔

مختصر لنک:

کاپی