اسرائیلی کی غیر قانونی یہودی بستیوں سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے الخلیل کے جنوبی علاقے یطہ کی وادی الثعلہ کے فلسطینی چرواہوں پر حملہ کر دیا۔
الخلیل کی کمیٹی برائے تحفظ واستقامت کے معاون فواد العمور نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی مائون اور کرمئیل یہودی بستیوں سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے مسافر یطہ کے علاقے میں بکریوں کو چرانے میں مصروف چرواہوں پر حملہ کر دیااور ان کو وادی میں جانے سے روک دیا۔
فواد کا کہنا تھا کہ صہیونی آبادکاروں کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد فلسطینی چرواہوں کو ہراساں کرنا اور ان کو چراگاہوں سے دور رکھنا ہے تاکہ وہ بد دل ہو کر اس علاقے سے کوچ کر جائیں۔