قابض صہیونی فوجیوں نے اتوار کی شام رام اللہ کے شمال میں دیر ابو مشعل گاوں پر ہلہ بولا جس کے بعد صہیونی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گءے۔
مقامی ذراءع کے مطابق جھڑپوں کے دوران براہ راست فاءرنگ سے ایک نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے اور دوسرا ربڑ کی گولی سے زخمی ہوا۔
قابض صہیونی فوجیوں نے گاوں کا محاصرہ کرکے شہریوں کو دونوں طرف آنے جانے سے روک دیا۔ درجنوں لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچے کے لیے قریبی فصلوں میں پیدل چلنا پڑا۔
اسی دوران 25 مقامی رہاءشیوں کے ساتھ گاوں کے مرکزی دروازے پر بدسلوکی اور انہیں نظر بند کرنے کا انکشاف بھی ہوا۔
مقامی ذراءع نے کہا کہ قریبی سڑک سے گزرتی اسراءیلی کار پر پتھراو کے بعد قابض صہیونی فوجیوں نے گاوں پر ہلہ بولا ۔