قابض اسرائیلی فوج نے طوباس کے مشرق میں واقع وادی خربت یرزہ کے رہائشی فلسطینیوں کو مطلع کیا ہے ان کے عارضی گھروں کو علاقے سے ہٹا دیا جائے گا۔
مقامی عہدیدار معتز بشارت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے علاقے پر دھاوا بول دیا اور مساعد خاندان کے دو شہریوں کو 96 گھنٹوں میں اپنے گھروں کو مسمار کرنے کے حکم نامے تھما دئیے۔
بشارت کے مطابق یہ عارضی گھر اسرائیل کی جانب سے پرانے گھر مسمار کئے جانے کے بعد بین االاقوامی اداروں کی جانب سے چند ماہ قبل ہی فراہم کئے گئے تھے۔