یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں کفر الدیک پر حملہ کر کے فلسطینی رہائشیوں کی زرعی املاک، زیتون کے درختوں اور زرعی سامان کو نقصان پہنچایا۔
صفانیوز ایجنسی کے مطابق غیر قانونی طور قائم یہودی بستی بروخن سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے کفر الدیک میں دو فلسطینی بھائیوں کے زیتون کے باغ پر ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں 120 درخت تباہ ہوگئے۔
اس کے علاوہ آبادکاروں نے علاقے کی4 ایکڑ فلسطینی زمین کے گرد قائم حفاظتی باڑ کو تباہ کر دیا۔
یہودی آبادکاروں نے علاقے کے ایک رہائشی کے زرعی آلات پر مشتمل اسٹور روم پر بھی حملہ کر دیا اور اس کو تباہ کر کے اس میں موجود کچھ اشیاء چرا لیں۔