قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل کے علاقے مسافر یطہ میں خربط الطوامن قصبے کے رہائشیوں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے پر امن مارچ پر طاقت کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مارچ کے شرکاء پر دھاوا بول کر شرکاء پر اشک آور گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ کر دی۔
سوسیا یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی آبادکاروں نے صہیونی فوجیوں کے ہمراہ مارچ کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں پر حملہ کر دیا اور ان پر کتے چھوڑ دئیے۔
آبادکاروں کے حملے دوران دو فلسطینی صحافی زخمی ہوگئے تھے۔
مقامی عہدیدار فواد العمور کے مطابق مارچ کا انعقاد اسرائیل کی جانب سےمسافر یطا کے علاقے میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں کو مسترد کرنے کے لئے اور خربط الطوامن کے
درایں اثناء نابلس کے مدامہ قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں نے علاقے پر دھاوا بولنے والے یہودی آبادکاروں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی یہودی بستی یتسھار کےفوجیوں اور سیکیورٹی گارڈز نے آبادکاروں کے ہمراہ علاقے پر دھاوا بول دیا اور علاقے میں موجود فلسطینی گھروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
اس حملے کے جواب میں مقامی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور اسرائیلی فوج ی جانب سے اشک آور گیس اور اسٹن گن کی بارش کا سامنا کیا۔ اس مزاحمت کے نتیجے میں آبادکار علاقے سے واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔