شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کی مسلسل دوسرے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

اتوار 24-جنوری-2021

قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر یہودی گروپوں کی جانب سے حملوں اور بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس میں سب سے حالیہ حملہ ہفتے کی  صبح کیا گیا جب اسرائیلی پولیس نے مسجد کے احاطے میں داخل ہو کر داخلی راستوں پر قبضہ کر لیا۔

بیت المقدس ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی ایک بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور مسجد تک آنے والی سڑکوں اور دروازوں پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کر دیا۔

مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ قابض اسرائیلی حکام کرونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سیاسی منصوبے بن رہے ہیں اور انہوں نے اندرون بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی موجودگی کو کمزور کر دیا ہے۔

شیخ صبری نے نشاندہی کی کہ آبادکاروں اور قابض پولیس کے قبلہ اول میں حملوں پر کرونا وباء کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کرونا کے حوالے حفاظتی اقدامات کا اطلاق صرف بیت المقدس کے فلسطینی رہائشیوں اور مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر ہی کیا گیا ہے۔”

انہوں نے ایک بار پھر سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کو اپنی موجودگی برقرار رکھنے کا کہتے ہوئے ہدایت کی کہ نمازی حضرات ماسک اور جائے نماز لے کر آئیں اور مسجد میں محفوظ فاصلے پر نماز پڑھیں

مختصر لنک:

کاپی