جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی ختم

ہفتہ 23-جنوری-2021

فلسطین میں کرونا کی وبا کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر ڈیڑھ ماہ قبل لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ کل جمعہ کو غزہ کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقعے پر صحت کے ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی تھی۔

جمعرات کے روز غزہ میں‌ فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا تھا کہ ‘کرونا’ وبا کی وجہ سے مساجد میں  با جماعت نماز کی ادائی اور جمعہ کے اجتماعات پر عاید کردہ پابندی اٹھا لی گئی ہے تاہم مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ایس او پیز کا سخت خیال کرنا ہوگا۔

غزہ میں ڈسپنریوں، بیکریوں اور دیگر کاروباری مراکز کو بھی کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کل جمعہ تک غزہ کی پٹی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 ہزار 187 تک پہنچ گئی تھی۔ غزہ میں اب تک کرونا سے 501 مریض وفات پا چکے ہیں جب کہ 43 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی