جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں کے وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک پر حملے

جمعہ 22-جنوری-2021

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز قابض فوج کی موجودگی میں یہودی شرپسند ٹولوں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں‌ پر سنگ باری کی۔

سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ میگولا یہودی کالونی کے آبادکاروں نے غرب اردن اور شمالی وادی اردن کو ملانے والی مرکزی شاہرا پر چلنے والی فلسطینیوں کی گاٰڑیوں پر سنگ باری کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مشرقی طوباس میں تیاسیر الشفا گائوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر بھی سنگ باری کی۔

شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی جان ومال پر یہودی شرپسندوں کے حملے روز کا معمول ہیں۔ آئے روز یہودی آباد کار شمالی وادی اردن میں فلسطینی کاشت کاروں اور چراہوں پر حملے کرکے انہیں زخمی کرتے اور ان کا مال لوٹتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی