قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی ممبر پارلیمان سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
الخلیل کے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمدبدر کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد حراست میں لےلیا۔ اس کے علاوہ الخلیل کے مختلف علاقوں سے پانچ فلسطینی شہریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں صہیونی فوج نے رام اللہ کےکبر گائوں پر چھاپا مارا اور پانچ شہریوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کر لیا۔
اس کے علاوہ جنین میں یعبد اور قباطیہ کے قصبات اور اریحا میں عقبات جبر کے مہاجر کیمپ سے چارفلسطینی شہری گرفتار کر لئے گئے۔