قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روز مشرقی بیت المقدس کے علاقے عیساویہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو اس کے گھر سے اچک لیا اور اس کے بھائی کوتفتیش کے لئے حاضر ہونے کا نوٹس تھما دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایوب عبید کے گھر پرچھاپا مارنے کے بعد انہیں اغوا کر لیا اور ان کے گھر والوں کو رشدی عبید کی طلبی کا نوٹس تھما دیا۔
عیساویہ کے رہائشیوں کو اسرائیل کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے جس میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے، تشدد،گرفتاریاں،شہریوں کا ہراساں کرنا، بے دخلی اور مسماری کے اقدامات شامل ہیں۔