فلسطینی حکومت نے کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے تسلسل کے پروگرام کی تجدید کی ہے۔
فلسطینی وزیر برائے لیبر وہائوسنگ محمد زیارہ نے بتایا کہ کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں پانی، تعلیم اورصحت کے منصوبوں کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں پر کویت کی جانب سے مزید 8 لاکھ ڈالر کی رقم صرف کی جائے گی۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں امدادی پیکج کے دوسرے مرحلے میں 6 لاکھ 63 ہزار ڈالر کی رقم صرف کی جائے گی۔
اس کے علاوہ غزہ میں ایک چلڈرن اسپتال کے قیام کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جنگ کے بعد کویت نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دی تھی۔
غزہ میں کویت کے امدادی اور ترقیاتی پروگرام میں توسیع کی منظوری
جمعرات 21-جنوری-2021
مختصر لنک: