چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے عراقیب گائوں کو 182ویں مرتبہ مسمار کر دیا

جمعرات 21-جنوری-2021

صہیونی ریاست کے اہلکاروں نے ایک بار پھرسے مسلسل 182 ویں مرتبہ فلسطینی بدوئوں کے گائوں عراقیب کو مسمارکر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام پولیس اور فوجی بلڈوزروں سمیت گائوں پر حملہ آور ہوئے اور وہاں موجود تمام عارضی مکانات اور ٹینٹوں کو مسمار کر دیا۔ اسرائیلی حکام نے اس سے قبل پچھلے سال 17 دسمبر کو اس گائوں پر چڑھائی کی تھی۔

اسرائیل کی اس کارروائی کے نتیجے میں بدو بچے، بوڑھے اور خواتین بے گھر ہوگئے ہیں۔ عراقیب کے رہائشیوں کو اسرائیل کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے سبب ہر وقت اضطراب کی حالت سے رہنے پر مجبور ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی