الخلیل میں موجود مسجد ابراہیمی کو ایک بار پھرقابض اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے کے لئے بند کر کے فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
مسجد ابراہیمی کے منتظم حفظ ابو سنینہ کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج نے کرونا وائرس کے بہانے سے مسجد ابراہیمی کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل مسجد ابراہیمی کو 13 دنوں سے بند رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی حکام نے ہمیشہ سے مسجد کوبند کرنے کے لئے حیلوں بہانوں کا استعمال کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو اس مقام سے دور رکھ کر اسرائیلی اثر و رسوخ کو بڑھایا جاسکے۔