شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس: لاک ڈائون کے باوجود یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول پر چڑھائی

جمعرات 21-جنوری-2021

مقبوضہ بیت المقدس میں لاک ڈائون کے باوجود اسرائیلی پولیس اور یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگیا ہے۔آبادکاروں نے پولیس کی کڑی سیکیورٹی میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

بیت المقدس میں موجود ذرائع کے مطابق صہیونی حکام کی پولیس مسجد اقصیٰ کے مغاربہ دروازے سے مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئی۔ پولیس کے جلو میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے آبادکاروں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ میں جمعہ اور ہفتے  کے دن کے علاوہ ہر روز صبح اور شام کو یہودی آبادکاروں کی جانب سے دھاوا بولا جاتا ہے۔ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں سے مطالبات کئے جاتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ میں موجودگی کو روکا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی