اقوام متحدہ کی اسپیشل نمائندہ اورجنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر تلالنگ موفوکنگ نے اسرائیل کی جانب سے 45 لاکھ فلسطینیوں کو کرونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے سے انکار کو اخلاقی اور قانونی طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔
ڈاکٹر موفوکنگ کے مطابق "اسرائیل کی جانب سے صدی کی سب سے خطرناک صحت بحران کے درمیان علاج کی یہ تفریق ناقابل قبول ہے۔”