انڈونیشیا کے مغربی علاقے سولاوسی میں گذشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
انڈنیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے سے مزید افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سولاوسی کے شہر ماموگو میں 70 افراد اور ماگینی میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اب بھی درجنوں تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام باقی ہے۔ اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا میں حکام نے بتایا تھا کہ گذشتہ دنوں آنے والے تباہ کن زلزلے سے 78 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
انڈونیشیا کی نیشنل انفارمیشن ایجنسی کے چیئرمین راڈیتیا گاٹی نے ایک پریس بیان میں بتایا لہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں جب کہ 800 زخمی ہیں۔ ان میں سے نصف کی حالت خطرے میں ہے۔