برطانیہ نے اسرائیلی حکومت سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 780 گھروں کی تعمیرکا اسرائیلی اعلان برطانیہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میںیہودی بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی توسیع پسندی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے نتیجے میں تنازع کے منصفانہ حل اور دو ریاستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔