شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی مرکز میں سیلابی ریلہ داخل، اسیران پانی میں ڈوب گئے

پیر 18-جنوری-2021

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سےجاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قائم اسرائیل کے حوارہ حراستی مرکز میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کے کمرے پانی سے بھر گئے۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے مطابق کے مطابق صہیونی حراستی مرکز کی انتظامیہ کی لاپرواہی اور ٹال مٹول کے نتیجے میں پانی اندر داخل ہوا اور کئی قیدیوں کے کمرے پانی میں ڈوب گئے۔ قیدیوں کے کپڑے اور ان کا دیگر ضروری سامان پانی میں بھیگ گیا۔

حوارہ حراستی مرکز میں ملاقات کے لیے آئے فلسطینی اسیران کے ایک مندوب نے قیدیوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے فلسطینی مندوب نے بتایا کہ شدید سردی کے دوران بارش کے پانی کے قیدیوں کے کمروں میں داخل ہونے کے نتیجے میں قیدی شدید مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔

ان کے پہننے اور اوڑھنے بچھونے کے کپڑے تک پانی میں بھیگ گئے اور وہ سردی سے ٹھٹھڑ رہے تھے۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے قیدیوں کو کسی قسم کی امداد فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں سردی سے بچانے کا کوئی انتظام کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی