چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا الخلیل میں مسجد شہید کرنے اور اسکول مسمار کرنے کا نوٹس

پیر 18-جنوری-2021

قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر ایک زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے اور ام قصہ کے مقام پر واقع ایک پرائمری اسکول کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک مقامی سماجی کارکن فواد العمور نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے انہیں ایک نوٹس ملا ہے جس میں خربہ ام قصہ کے مقام پر واقع ایک زیر تعمیر مسجد اور اسی علاقے میں قائم ایک پرائمری اسکول کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر مسجد بدو فلسطینیوں‌ کی ام الدرج سوسائٹی میں شامل ہے اور یہ یطا کے علاقے میں آتی ہے۔

ادھر اسکول کے پرنسپل یوسف البسایطہ نے بتایا کہ ان کے اسکول میں 50 بچے اور بچیاں ‌زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قصبے میں یہ واحد اسکول ہے جو صہیونی حکام کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلسل مزاحمت کر رہا ہے۔ یہ اسکول فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے کھولا گیا جو ام قصہ، العبادیہ اور السرج کے علاقوں کے بچوں کا واحد پرائمری اسکول ہے۔

مختصر لنک:

کاپی