چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل: مسجد ابراہیمی کی مرمت و بحالی کا کام روک دیا گیا

پیر 18-جنوری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی میں جاری مرمت و بحالی کا کام روک دیا اور مسجد میں تعمیراتی کام کرنے  والے سیکڑوں مزدوروں پر الظاہریہ چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے الخلیل تعمیراتی کمیٹی کے ملازمین کو مسجد ابراہیمی پر کام کرنے سے روک دیا۔ 

قابض اسرائیلی حکام نے ماہ دسمبر کے دوران مختلف حیلوں اور بہانوں سے مسجد ابراہیمی میں 46 بار اذان دینے پر پابندی لگائی۔ اس کے علاوہ نماز جمعہ میں فلسطینیوں کی تعداد کوبھی محدودرکھنے کی کوششیں جاری رہیں۔

درایں اثناء اسرائیلی فوجیوں نےالخلیل کے جنوب میں واقع الظاہریہ چیک پوائنٹ پر موجود سینکڑوں فلسطینی مزدوروں پر حملہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزدوروں پر صوتی بم اور اشک آور گیس کے گولے چھوڑے جس سے متعدد مزدوروں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اسرائیلی فوج کرونا وائرس کے بہانے سے فلسطینی مزدوروں کو ملازمت کی تلاش میں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آنے سے روک رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی